مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان میں امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب سے صیہونی فوجیوں کے انخلاء کا عمل تین مراحل پر مشتمل ہوگا۔
تاہم باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے جنوبی لبنان کی تین اسٹریٹیجک بلندیوں پر صیہونی فوج کے قبضے اور ان میں فوجی اڈے قائم کرنے کے منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔
سنہ 2000ء میں حزب اللہ کی مزاحمت کے ذریعے آزاد ہونے والے ان علاقوں میں حرج اللبونہ، جبل بلاط اور تل الحمامص شامل ہیں۔
صیہونی دشمن مذکورہ علاقوں پر قبضے کے ذریعے دریائے لیطانی کے جنوب میں بڑے علاقوں پر مسلط ہوگا اور وہاں سے جب چاہے لبنان پر حملہ کر سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ